Latest National, International, Sports & Business News

وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس وجہ سے وزرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، میں کچھ اپنے حلقے کو وقت دونگا اور وزیراعلیٰ کی وطن واپسی پر وزارت سے استعفیٰ پیش کروں گا۔لطیف نذر گجر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے، پارٹی کا سٹی صدر ہوں ناراضگی والی کوئی بات نہیں، ایک دو روز میں مستعفی ہوجاؤں گا۔

تبصرے بند ہیں.