عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکام، بخار اور کھانسی کی چار بھارتی ادویات کو مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔
66 بچوں کی ہلاکت نے دنیا کی فارمیسی کہلانے والے بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق وہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے منتظر ہیں، دستیاب معلومات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پرومیتھیزین، کوفکس میلن، میکاف اور میگرپ نامی یہ سیرپ عموماً بچوں کو تجویز کیے جاتے ہیں، گیمبیا نے بھارت کی ’میڈن فارماسیوٹیکل کمپنی‘ کی ان دواؤں کی درآمد روک دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ ان دواؤں کے جن نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اُن میں ایسے کیمیکلز پائے گئے ہیں جو گردوں کو ناکارہ بنا دیتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ کیمیکلز بریک فلوئڈز اور صنعتی آلات میں استعمال ہوتے ہیں اور بعض ادویات میں سستے متبادل کے طور پر شامل کیے جاتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.