اسلام آباد- وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں 2ماہ تک پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی، جس سے 22 ارب روپے جمع ہوئے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)پروگرام کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی پر وزیر مملکت برائے خزانہ سے جواب طلب کیا،
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اراکین کے سامنے انکشاف کیا کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں اضافی پٹرولیم لیوی لگ گئی تھی، جس کے بعد 2 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے جمع ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.