اسلام آباد- مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہو گئی ہیں۔ایئر پورٹ پر گفت گو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آرہاہے،عمران خان کا علاج وزیرداخلہ راناثنااللہ کو کرنا آتاہے، لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی آواز ہوں ، ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے،پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے،شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز 6نومبر کو لندن سے واپس آئیں گی،وہ لندن میں والد کی عیادت اور ان سے سیاسی مشاورت کریں گی ۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔لندن روانگی سے قبل مریم نواز نے اپنی والدہ ،دادی اورچچاکی قبر پر بھی حاضری دی۔مریم نواز لندن میں اپنی ایک سرجری بھی کروائیں گی۔واضح رہے کہ مریم نواز تقریباً 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی۔ وہ پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث لندن میں اپنے بیٹے جنید صفدر کی تقریبِ نکاح میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.