بنی گالہ پر چھاپہ پڑا تو مفروروں کیلئے پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے: وزیرداخلہ پنجاب

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے ساتھ ہی تحریک انصاف لانگ مارچ کا آغاز کر دے گی جب کہ بنی گالہ پر پولیس کا چھاپہ پڑا تو مفروروں کی تلاش میں پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے۔ لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کسی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب میں صوبائی پولیس کی معاونت کےبغیرآپریشن کیا تو متعلقہ ضلع کی پولیس کے سربراہ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا اسٹیٹس دیکھ کر انہیں سکیورٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہےتو اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.