وسیم اور وقار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ‘مثالی’ پلیئنگ الیون بتادی

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے وقار یونس کی پلیئنگ الیون پر پسندیدگی کا اظہار کیا

تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتویں ٹی ٹوئنٹی  میچ سے قبل ایک پروگرام میں پاکستان کے دو لیجنڈری بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتایا۔

دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے، وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ   وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا۔

دونوں سابق کرکٹرز کی ٹیم دیکھیں:

وسیم اکرم:

محمد رضوان، بابر اعظم، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔

وقار یونس:

محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے وقار یونس کی پلیئنگ الیون پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اسکرین گریب

تبصرے بند ہیں.