توہین تو ہوئی اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے،مریم نواز

خاتون جج سے متعلق دھمکی آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کرنے کے فیصلے پر مریم نواز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر فیصلے سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان بھی جاری کیا۔مریم نے لکھا کہ ’توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے‘۔

تبصرے بند ہیں.