اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالتی بینچ نے گزشتہ سماعت میں عمران خان کے معافی کے بیان کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ نئے بیان حلفی میں عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر دئیے بیان پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان نے مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وکلا، قانونی افسرا ن اورصحافیوں کو رجسٹرار آفس سے جاری کردہ انٹری پاس پر کمرہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.