خیرپور میں فائرنگ، پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو جاں بحق
خیرپور…خیرپور میں شاہ عبداللطیف یونی ورسٹی کے ڈین آف کامرس پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پروفیسر لطف اللہ پھلوٹو کے رشتے داروں کے مطابق گورنمنٹ اسٹاف کوارٹرز کے قریب کے پروفیسر لطف اللہ کے ذاتی بنگلے میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ ان کے اہل خانہ کراچی گئے ہوئے تھے اور وہ بنگلے کے اوپر والے حصے میں مقیم تھے۔ فائرنگ کی آواز پر لوگ وہاں پہنچے تو لطف اللہ صوفے پر مردہ حالت میں پڑے تھے۔ پروفیسرصاحب کی لاش کے قریب سے پستول بھی ملا ہے۔ ایس ایس پی خیرپور خواجہ نوید احمد کے مطابق قتل کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹوشاہ عبد الطیف یونی ورسٹی میں ڈین آف آرٹس وکامرس تھے۔ ان کے قتل کے سوگ میں شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا اور فائنل سیمسٹر ملتوی کردیا گیا ہے۔ شاہ عبداللطیف یونی ورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ اوراساتذہ نے پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.