ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان آرام کریں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پانچویں میچ میں کمر میں گیند لگی تھی جس کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.