پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر لاہور کی بنکنگ کورٹ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 11 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے چالان سماعت کے لیے منظور کیا، ایف آئی اے کی جانب سے چودھری مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے عدالت پیش کیا، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سمیت نامزد ملزمان کو طلب کرلیا۔عدالت نے 11 اکتوبر کو ملزمان کو پیش ہونے کا سمن جاری کردیا، دیگر ملزمان میں پرویز الٰہی، مظہر عباس، واجد بھٹی، نواز احمد کو نامزد کیا گیا، ایف آئی اے نے گزشتہ روز مونس الٰہی کے خلاف چالان جمع کروایا تھا۔
تبصرے بند ہیں.