پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.