چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 4 اکتوبر کو عمران خان کی درخواست کی سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم کے بعد اختیارات سے تجاوز کرکےکسی کوفائدہ پہنچانے پرکیس نہیں بنےگا، اس لیے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.