Latest National, International, Sports & Business News

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد کی پھندا لگی لاش برآمد

عبدالقدیر گریڈ 19 کے آفیسر تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے

پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.