Latest National, International, Sports & Business News

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان ٹوئٹر پر آمنے سامنے

عالمگیر خان نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بختاور  زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات (سیلاب) پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں، مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔

بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا شکر ہے کہ میں اللّٰہ کے سامنے جواب دہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے

تبصرے بند ہیں.