72 رکنی وفاقی کابینہ کی تعداد کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے

درخواست سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72رکنی کابینہ آئین کےآرٹیکل 92 کی شق ایک کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے اور سماعت کیلئے 23 ستمبر کو فکس کی جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے، ان کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 27 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.