Latest National, International, Sports & Business News

نامور بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو  10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب تک وہ زیرِ علاج تھے اور اب  اہلخانہ کی جانب سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

راجو شری واستو کو یکم ستمبر کے روز وینٹی لیٹر پر اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب ان کا بخار باوجود علاج کے کم نہیں ہو  رہا تھا، تاہم آج 21 ستمبر کی صبح انہوں نے دہلی کے اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔

خیال رہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر  رہے تھے۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کر لی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.