عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری,نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد…نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا جس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دی جائے گیذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن وامان اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ عام انتخابات کے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے گی۔ جب کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.