Latest National, International, Sports & Business News

نسیم کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر پاکستانی صارفین کا بھارتی صارف کو کرارا جواب

کچھ روز قبل بھارت کے ایک اکاؤنٹ سے نسیم شاہ کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا گیا تھا جس میں انھیں پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کے ہمراہ دیکھا گیا

کچھ روز قبل بھارت کے ایک اکاؤنٹ سے نسیم شاہ کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا گیا جس میں انھیں پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کے ہمراہ دیکھا گیا۔

ویڈیو میں نسیم شاہ کو معروف برانڈ Lenovo پڑھنے میں دقت کا سامنا رہا جبکہ دقت کے باوجود نسیم شاہ لینووو عجلت میں غلط پڑ گئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی شائقین نسیم شاہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، کسی نے بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے بھارتی صارفین کو اچھی انگریزی کے بجائے کھیل کی اہمیت یاد دلائی۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ پاکستانی ہیں نہ کہ انگریزوں کا غلام، بڑےہو جاؤ جبکہ عبداللہ عفان نامی صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ لینووو نہیں پڑھ سکتا اور بھارتی کھلاڑی نسیم شاہ کو نہیں کھیل سکتے۔

تبصرے بند ہیں.