Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا شاہین فورس بنا رہے ہیں جو موٹر سائیکل پر گشت کرے گی۔

ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا شاہین فورس ان علاقوں میں جائے گی جہاں موبائل نہیں جا سکتی، شاہین فورس میں بیشتر جوان ایلیٹ کورس کرنے والے اور کمانڈوز ہوں گے۔

جاویدعالم اوڈھو کا کہنا تھا کوشش ہے کہ ان موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگا کر مانیٹر کریں، کرائم کی ری لوکیشن کی طرح ان کا روٹ بھی ہر ہفتے تبدیل ہو گا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.