Latest National, International, Sports & Business News

بابر اعظم کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی پوزیشن کو رضوان اور سوریاکمار سے خطرہ

بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے۔

قومی کپتان ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں اب تک 10 , 9 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔

 بابر اعظم کے 810 ، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔

نمبر ون پوزیشن کے لیے بابر اعظم محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.