بابر کی فارم کوہلی نے نہیں محمد نواز نے چوری کی ہے: ارسلان نصیر

گزشتہ روز پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز جو عموماً بیٹنگ کے لیے چھٹے یا ساتویں نمبر پر آتے ہیں وہ حیران کن طور پر چوتھے نمبر پر  بیٹنگ کے لیے آئے اور اس وقت محمد رضوان پہلے سے وکٹ پر موجود تھے۔

فخر  زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد نواز آئے اور آتے ساتھ ہی چھا گئے، چوکوں چھکوں کی برسات نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے، نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اسی حوالے سے ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ ‘بابر اعظم کی فارم دراصل بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی نے نہیں بلکہ محمد نواز نے چوری کی’۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ بابر اعظم ایشیا کپ میں فارم سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ویرات اپنی فارم میں واپس آچکے ہیں تو کوہلی نے بابر کی فارم لے لی ہے کیونکہ دونوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے آپس میں مصافحہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.