Latest National, International, Sports & Business News

شاہد آفریدی کی ہربھجن سنگھ کو پاکستان آنے کی دعوت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوشی سے ان کے میزبان بنیں گے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل نجی چینل اور بھارتی چینل کی ٹرانسمیشن اشتراک کے ساتھ پیش کی گئیں۔

دوران ٹرانسمیشن شاہد آفریدی نے کہا ‘بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، چاہے کرکٹ ہو یا نہیں آپ پاکستان آسکتے ہیں’۔

شاہد آفریدی نے کہا ‘آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا’۔

تبصرے بند ہیں.