عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں: نیڈ پرائس

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نیڈ پرائس نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔ نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.