کراچی: یوٹیوبرجمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔یوٹیبوبرجمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پرملزم شہباز شبیرگل پر جسمانی اورجنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز ، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ مجسٹریٹ نے جمیل فاروقی کی طرف سے شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی اور شدید ترین تشدد کرنے کا واقعہ بیان کرنے پر تھانے میں رپورٹ کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.