وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو یکسر مسترد ہیں، بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ہے عدالت کے حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے، پولیس کو بطور ادارہ بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسلام آباد پولیس کو فراہم کرسکتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔
تبصرے بند ہیں.