پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 18 اگست کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل انور منصور نے استدعا کی الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.