Latest National, International, Sports & Business News

پاک فوج کے سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیا اعزاز

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جنرل باجوہ نے آج منعقد ہونے والی سوورین پریڈ فار کمیشنگ کورس 213 میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کی، سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی میں منعقد تقریب میں درجنوں ممالک کے فوجی سربراہان بھی شریک تھے۔پریڈ میں جنرل باجوہ کے ساتھ ڈی جی، آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر اور ملٹری اتاشی کرنل رانا آصف خان بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.