ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.