پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری،عدالت کا فریقین کو نوٹس

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لیے گئے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں حکم امتناع کی درخواست بھی ہوئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دئیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.