لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔گزشتہ شب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مسلم لیگ ن، پی پی اپوزیشن اتحاد نے علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم وہ مقررہ وقت پر اپنے کاغذ جمع نہ کروا سکے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.