موسم میں بہتری ہوتے ہی وزیراعظم بلوچستان روانہ

اسلام آباد:موسم میں بہتری ہوتے ہی وزیراعظم بلوچستان روانہ‘وزیراعظم شہبازشریف جھل مگسی کادورہ کریں گے‘ وزیراعظم سیلاب سے ہونےوالے نقصانات کاجائزہ لیں گے ‘وزیراعظم متاثرین کے ریسکیو،ریلیف اوربحالی کے اقدامات کامعائنہ کریں گے‘وفاقی وزرااوراعلیٰ حکام بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانگی موسم کی خرابی کے سبب ایک بار پھر مو¿خر ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم ا±ن کی روانگی ایک بار پھر موسم کی شدید خرابی کے سبب مو¿خر ہوگئی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

تبصرے بند ہیں.