پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے پر جا پہنچا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قئمت میں 3 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 246 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 58 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

تبصرے بند ہیں.