پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرداری اورشریف مافیا کی مخالفین کو ختم کرنے کی سوچ ناقابل قبول ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ زرداری اورشریف مافیا کی سوچ یہ کہ جسے خرید نہ سکو اسے ختم کردو ناقابل قبول ہے۔ ایسا کسی جمہوریت میں ممکن نہیں ہوتا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ضلع میانوالی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کا کہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.