ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔وزیراعظم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کل قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو مؤثر انداز میں چلانا تھا، یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.