تحریک انصاف کی پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف نے دی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نومنتخب 19 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پی ٹی آئی نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس کے باعث اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔پی پی سات راولپنڈی کا کیس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پرالیکشن کمیشن میں زیرسماعت تھا جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 15، ن لیگ کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.