لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد مطلوبہ نمبر حاصل ہونے پر پنجاب میں حکومت بنانے اور اپنا جارحانہ بیانیہ جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں انتخابی جیت پر کور کمیٹی ارکان کی میٹھے چاول سے تواضع کی گئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی، پنجاب کی قیادت نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات بارے بریف کیا ۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، جنرل سیکر ٹری حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، اعجاز چودھری اوردیگر رہنماوں نے پنجاب کی صورتحال پر کور کمیٹی کو بریف کیا۔کور کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں حکومت بنائی جائے گی،اس ضمن میں پارٹی سیکرٹری جنرل ا سد عمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا جو پنجاب میں حکومت سازی کے تمام امورکو دیکھے گی، کابینہ کی تشکیل اوردیگر امور بھی اس کمیٹی کامینڈنٹ ہوگا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ ملک میں شفاف انتخاب کے لئے تحریک انصاف اپنی مہم جاری رکھے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلا س کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، انہوں نے چوروں اور لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے دیا، ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی۔ پنجاب میں کامیابی کے بعد اب سارا زور کراچی میں انتخابات پر لگایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.