لاہور: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے 13 روپے پیٹرول بڑھایا ہے، سپریم کورٹ یہ اضافی نوٹ ہے فیصلہ نہیں، رانا ثناء منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے۔
تبصرے بند ہیں.