کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی: شہر میں قتل و غارت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اورآج بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے مہاجر مسجد کے قریب 45 سالہ قاری اسد اللہ کو ٹارگٹ کلرز نے موت کی نیند سلادیا ، پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کی جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم مقتول کی شناخت نہيں ہوسکی،کھارادر کے علاقے لی مارکیٹ کھجور بازار سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائد مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.