بد ترین لوڈشیڈنگ، ریحام خان نے سوال اٹھادیے

ملک بھر میں جاری طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوال اٹھادیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اس میں غلطی جس کی بھی ہے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک صرف دعوے ہی کرتی رہی ہے۔ریحام کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد مئی میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کر دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جون کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ 3 گھنٹے سے کم کی رہ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 جولائی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیسے آئے گی؟عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پانی سے تقریباً 9000 میگاواٹ بجلی بناتا ہے جو کہ اس وقت کم پانی کی وجہ سے صرف 4 سے 5 ہزار میگاواٹ بن پا رہی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ امید ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد پانی سے بجلی کی پیداوار میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.