فیصل آباد: شوہر نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر دوسری اہلیہ اور بچوں کو قینچی کے وار کرکے زخمی کردیا۔ریسکیو حکام کےمطابق ملزم کے وار سے خاتون اور 4 بچے زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ساہیوال میں تیزاب گردی کا شکار ماں کے بعدکمسن بیٹی بھی چل بسی تاہم واقعے میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتارنہ کیاجاسکا۔
تبصرے بند ہیں.