مونگ پھلی کے پیسٹ میں چھپائی گئی6 کلوگرام چرس برآمد

دبئی کسٹمز نے منشیات کی ضبطی کی کارروائیاں تیزکردی ، مسافر آپریشن ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر

دبئی:دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دبئی کسٹمز کے معائنہ افسروں نے595کلوگرام چرس ضبط کی ہے جسے ایک مسافرنے مونگ پھلی کے پیسٹ میں چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ نے بتایا کہ ایک افریقی ملک سے سفرکرنے والا مسافرہوائی اڈے پر جانچ پڑتال کے عمل میں پریشان سا نظرآرہا تھا۔ یہ بھانپ کر دبئی کسٹمز نے متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی یا ممنوعہ مادوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی انتہائی اختراعی ٹیکنالوجی کے ذریعے چرس کا سراغ لگالیا۔دبئی کسٹمزمیں مسافر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی نے بتایا کہ ہمیں ایکسرے مشین سے گزرتے وقت مسافرکے بیگ پرشبہ ہوا تھا اور مسافرکے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے گئے۔انھوں نے بتایا کہ ہم نے دستی طورپربیگ کی تلاشی لی اور مونگ پھلی کے پیسٹ کے چھے رولز کے اندر چھپی 5.95 کلوگرام چرس برآمد کرکے ضبط کرلی ہے۔الکمالی نے کہا کہ دبئی کسٹمز نے منشیات کی ضبطی کی کارروائیاں تیزکردی ہیں اور محکمہ اپنی 2021-2026 کی حکمتِ عملی کے مطابق نئے اقدامات اورمیکانزم پرعمل درآمد کے ذریعےعالمی سطح پرمحفوظ کسٹمزکے تصور کو مستحکم کرنے میں اپناکرداربھرپورکردار ادا کررہا ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ دبئی کسٹمزاعلی تعلیم یافتہ ملازمین اورکسٹم افسروں کی خدمات حاصل کرکے اورانھیں خصوصی کورسز میں تربیت دے کراس تزویراتی مقصد کو حاصل کرنے اور جدید ترین معائنہ آلات کے ساتھ کسٹم مراکزمیں خدمات مہیا کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھتا۔دبئی کسٹمز معاشرے کے تحفظ کی پہلی لائن ہے جو ان تباہ کن زہریلے مادوں کے افراد اور مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے تحفظ مہیا کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.