مجھے اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے، دعا زہرہ کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

کراچی:کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اس وائرل کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے سے مختلف باتیں بتا کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے والدین نہ انہیں اپنے گھر میں جینے دیتے تھے اور نہ اب شادی کے بعد جینے دے رہے ہیں۔نا صرف یہ بلکہ دعا زہرہ نے اپنے والدین کے حوالے سے یہ تک کہہ دیا کہ انہیں اب اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.