اسلام آباد :سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دانیہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں دانیہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں درج تھا کہ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے لیے شکریہ، یہ مت سوچیں کہ کہ آپ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں کیوں کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔دانیہ کی والدہ نے دو لوگوں کے نام کے ساتھ مزید لکھا کہ سلمان مرزا اور علی حیدر تم دونوں اللہ سے ڈرو کیوں کہ اس کے بعد دیکھنا اللہ تم دونوں کے ساتھ یہاں کیا کرتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.