اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41کروڑ 43لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہے،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5کروڑ 80لاکھ سے زائد ا ،علیم خان ایک ارب 70کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہے ، پیر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوںکی تفصیلات جاری کیں ،الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے 13کروڑ 64لاکھ روپے کے گیارہ رہائشی گھر ظاہر کئے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تین زرعی زمین کی مالیت 3کروڑ 97لاکھ روپے ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے خود کو 9کروڑ 71لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ 50لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ دوسری اہلیہ 3کروڑ 74لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41کروڑ 43لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5کروڑ 80لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ،علیم خان ایک ارب 70کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہے ،سابق صوبائی وزیر مراد راس 38لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہے اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید 18کروڑ سے زائد اثاثوںکے مالک ہے ۔
تبصرے بند ہیں.