قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ایک مداح نے پلے کارڈ کے ذریعے ان سے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ماضی میں کئی لڑکیاں سوشل میڈیا اور اسٹیڈیم میں بابراعظم سے محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور ساتھ ہی انہیں شادی کی بھی پیشکش کرچکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ لڑکے بھی بابر اعظم سے سخت قسم کی محبت کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک نوجوان کی اسٹیڈیم سے تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک انوکھا پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے جس میں اس نے بابراعظم سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔نوجوان کے اس پلے کارڈ میں دو تصاویر تصویر بھی بنی ہوئی ہیں جس میں اس نے خود کو دلہن اور بابر کو دلہا بنا دکھایا ہے۔یہ تصویر دراصل اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی مہندی کی ہے جس پر دلہا کے لباس میں بابراعظم کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا اور دلہن کے روپ میں نوجوان کی اپنی شکل دیکھی جاسکتی ہے۔پوسٹر پر مداح نے بابراعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو۔‘
تبصرے بند ہیں.