اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران نیازی کی ڈی جی آئی ایس پی آر پر تنقیدی ردعمل پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی کے اقتدار کی وکٹ بیرونی سازش سے نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن کی زور دار باونسر سے گری ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بار بار وضاحت نے عمران نیازی کےجھوٹے بیانیہ کے غبارے سے ہوا نکال دی ۔ انہوںنے کہاکہ جب عسکری ترجمان کی وضاحت سے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیہ کا پردہ پاش ہوا تو وہ اسے سیاست قرار دینے لگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں تحقیق کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنائی؟ ،اگر انکے ایک جھوٹ پر جوڈیشل کمیشن بنانا ضروری ہے تو پھر انکے ہر جھوٹ پر جوڈیشل کمیشن بنانا ہوگا جوکہ نا ممکن ہے ،اب صفحہ ایک نہیں رہا گیٹ نمبر چار کا دروازہ تو کیا آنیا جانیا بھی بند ہے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمرانی ٹولہ اور شیخ رشید کی خواہش ہیں کہ اس دروازہ سے کمک اور نصرت جاری رہیں ،پی ڈی ایم اتحادی ٹیم عمران نیازی پر پاکستانی سیاست کے دروازے بھی بند کرینگے ۔
تبصرے بند ہیں.