تحریک انصاف کا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ۔۔۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد- الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی
سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل انورمنصور نے اعتراض اٹھایا کہ کاز لسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی کی فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپکے موکل بھی میڈیا پر فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کر تے ہیں جس پر پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پہلے دن سے موقف ہے کی کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے نہ کہ فارن فنڈنگ کا، چیف الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ آپ کا موقف درست ہے اسے لیے عملے کو ہدایات دی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.