سپیکر آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھر اسمبلی میں شادیوں کے فنکشن کرالیں، فواد چودھری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اگر سپیکر پنجاب اسمبلی آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھر اسمبلی میں اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرالیں ، اس سے کچھ آمدن ہو جائے گی ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ کیا پارلیمانی نظا میں یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی پیش نہیں ہوگا؟۔رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ 30 سال کیلئے ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں گورننس وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، وزیر اعلیٰ کے پاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے ، وفاق تو قرض پر کام چلاتا ہے ، فوج نے بڑی قربانی دی ہے ، ہر سال ان کا بجٹ کم ہو رہاہے ، بجٹ کم ہونے سے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کیوں فیل ہو گئے کیونکہ وفاقی وزرا کی کوئی حیثیت ہی نہیں ۔ زرداری نے سندھ اور نواز شریف نے پنجاب کو اپنی سلطنت بنا رکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.