اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 14 سے 17 جون تک جرمنی کے شہر برلن میں ہو گا۔ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عملدر آمد کرلیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف کے دو مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر جبکہ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی جس کے لیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.